آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز انٹیریئر ڈیزائنر بیکی بوسٹن سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔
پیٹ کمنز نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنی شادی کی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں عروسی لباس زیب تن کیے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے شادی کی خبر دی جبکہ تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’جسٹ میریڈ‘۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیٹ کمنز نے سیاہ رنگ کا پینٹ سوٹ پہنا ہوا ہے جبکہ ان کی اہلیہ بیکی بوسٹن سفید رنگ کا عروسی لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔ اس تصویر میں دونوں کی جوڑی انتہائی خوبصورت دکھائی رے رہی ہے۔
پیٹ کمنز کا تعلق آسٹریلیا جبکہ ان کی اہلیہ کا تعلق انگلینڈ سے بتایا جارہا ہے۔ بیکی بوسٹن ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک آن لائن اسٹور چلاتی ہیں۔
واضح رہے کہ پیٹ کمنز آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ہیں جبکہ اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے 155 میچز کھیلے ہیں۔
انہوں نے 43 ٹیسٹ، 73 ون ڈے اور 39 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں جس میں 362 وکٹیں حاصل کی ہیں، ٹیسٹ میں 199، ون ڈے میں 119 اور ٹی ٹوئنٹی میں 44 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔