اسلام آباد: دورہ سری لنکا کے لئے قومی ٹیسٹ ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔ مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم نے تربیتی کیمپ جوائن کرلیا۔
سری لنکا کے دورے کے لئے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔ پہلا وارم اپ میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ وارم اپ میچ دو روز کھیلا جائے گا۔
مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم نے تربیتی کیمپ جوائن کرلیا۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا یکم جولائی تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کیمپ جاری رہےگا۔
پاکستان ٹیم 6 جولائی کو سری لنکا روانہ ہوگی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز گال میں 16 جولائی سے ہوگا جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے کھیلا جائے گا۔