کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کپتان بابراعظم کو پاکستان کی شان قرار دے دیا۔
شاہین آفریدی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں فتح کے بعد اپنا مین آف دی میچ ایوارڈ خوش دل شاہ کے نام کرکے بابراعظم نے لاکھوں دل جیت لیے۔
بولر نے بابراعظم کے لیے دعا کی کہ آپ ملک کے لیے مزید ریکارڈز بنائیں، کپتان تم پاکستان کی شان ہو۔