الیگزینڈر زیویریف کی انجری کے باعث رافیل ندال فائنل میں پہنچ گئے

الیگزینڈر زیویریف کی انجری کے باعث رافیل ندال فائنل میں پہنچ گئے


فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں الیگزینڈر زیویریف انجری کے باعث میچ سے دستبردار ہو گئے، جس کے بعد رافیل ندال فائنل میں پہنچ گئے۔

رافیل نڈال جمعہ کو اپنے 14ویں فرنچ اوپن کے فائنل میں پہنچے جب الیگزینڈر زیویریف کو دائیں ٹخنے کی خوفناک انجری کے بعد سیمی فائنل سے باہر ہونے پر مجبور ہونا پڑا۔

سیمی فائنل میں رافیل ندال کے مد مقابل زیویریف کو تین گھنٹے سے زیادہ کے کھیل کے بعد ٹخنے میں شدید تکلیف محسوس ہوئی اس وقت زیویریف میچ میں 7-6 (10/8)، 6-6 سے پیچھے تھے۔

زیویریف کو طبی ماہرین نے ٹینس کورٹ میں طبی امداد دی، لیکن تکلیف کم نہ ہو سکی، الیگزینڈر کو وہیل چئیر پر ٹینس کورٹ سے باہر جانا پڑا، اور چند منٹ کے بعد الیگزینڈر زیویریف نے ٹینس کورٹ میں واپس کر میچ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

زیویریف کی انجری پر رافیل ندال نے کہا کہ یہ اس کے لیے بہت مشکل اور بہت دکھ کی بات ہے۔ وہ ایک ناقابل یقین ٹورنامنٹ کھیل رہا تھا اور وہ اس دورے میں ایک بہت اچھا ساتھی ہے.

ندال نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ وہ گرینڈ سلیم جیتنے کے لیے کتنی جدوجہد کر رہا ہے۔ اس لمحے کے لیے، وہ بہت بدقسمت تھا۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ایک نہیں بلکہ ایک سے زیادہ جیتے گا۔ میں اس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں