کے الیکٹرک کا ہیٹ ویو کے دوران مینٹیننس شٹ ڈاؤن معطل کرنے کا فیصلہ

کے الیکٹرک کا ہیٹ ویو کے دوران مینٹیننس شٹ ڈاؤن معطل کرنے کا فیصلہ


کراچی میں ہیٹ ویو کی لہر کے پیش نظر کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے  لیے اقدامات  کیے جارہے ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک عمران رانا کا کہنا ہے  شدید موسم کے پیش نظر شہر میں کسی بھی قسم کے مینٹیننس شٹ ڈاؤن کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

عمران رانا نے کہا کہ کمپنی کی جانب سے چیف ڈسٹریبیوشن آفیسر کی زیرنگرانی ایمرجنسی سیل قائم کیا گیا ہے جس میں اعلی’افسران شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  بجلی سپلائی کی صورتحال کو مستقل مانیٹر کیا جا رہا ہے، اور صارفین کو ریلیف دینے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک فلاحی اداروں (سیلانی ویلفیئر) کےاشتراک سےشہر کےمختلف مقامات پر ہیٹ ویو ریلیف کیمپ بھی قائم کررہا ہے۔

عمران رانا نے کہا کہ کمپنی اس صورتحال میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور حکومتی اداروں سے رابطے میں ہےاور بجلی فراہمی کے حوالے سے مکمل آگاہ رکھے ہوئے ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں