86 سالہ امپائر کرکٹ میں71 واں سیزن گزارنے کیلیے تیار

86 سالہ امپائر کرکٹ میں71 واں سیزن گزارنے کیلیے تیار


لندن: 86 سالہ امپائر کیتھ ڈیب کرکٹ میں71 واں سیزن گزارنے کیلیے تیار ہیں۔

86 سالہ امپائر کیتھ ڈیب کرکٹ میں 71 واں سیزن گزارنے کے باوجود بلند حوصلہ رکھتے ہیں، وہ اب بھی کھیل سے ناطہ جوڑے رکھنے پر مصر ہیں، کیتھ برطانیہ کے عمررسیدہ امپائر بنے ہوئے ہیں، اپنے بھرپور کیریئر میں وہ اب تک ایک ہزار کے قریب میچز سپروائز کرچکے۔

سابق میڈیم پیسر نے 13 برس کی عمر میں نارتھ یارکشائر کے مقامی کلب کو جوائن کیا تھا، انھوں نے 11 ویں نمبر پر بیٹنگ کا موقع ملنے کی وجہ سے امپائرنگ میں دلچسپی لینا شروع کردی تھی، وہ 1952 کے بعد سے تمام کرکٹ سیزن میں امپائرنگ سے جڑے رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں