ممبئی: آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے پاکستانی باربی کیو کی تعریف کردی۔
بھارت میں لیگ کرکٹ کے لئے موجود آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کوپاکستانی بار کیو یاد آنے لگا۔سوشل میڈیا پرمزیدار ڈش کے بارے میں سوال کرنے پرایک صارف نے انگلش کپتان کوپاکستان آکر لذیذ کھانا کھانے کا مشورہ دیا تو کمنز نے پاکستانی باربی کیو کی تعریف کردی۔
پیٹ کمنز نے ٹوئٹ کیا کہ دورہ پاکستان میں ٹیم کے ساتھ بار بی کیو کا لطف اٹھایا جو بہت اچھا تھا۔ پیٹ کمنز نے ٹوئٹ میں دل کے آئیکون کے ساتھ پاکستان کا جھنڈا بھی شئیرکیا۔
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے مارچ میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور3 ٹیسٹ میچز اورایک ٹی ٹوئنٹی کھیلا تھا۔ دورہ پاکستان میں مہمان ٹیم کی تواضح کے لئے روزانہ باربی کیو کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔