سڈنی: آسٹریلیا کے سابق بلےباز مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کے کیس میں مینٹل اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔
آسٹریلیا کے سرکاری میڈیا کے مطابق سڈنی کی عدالت نے ذہنی صحت کی بنیاد پر ان کے خلاف گھریلو تشدد کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ 52 سالہ مائیکل سلیٹر کو پولیس نے اکتوبر میں گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف گھریلو تشدد کا الزام سمیت اپنی سابقہ بیوی کو ہراساں کرنے اور دھمکانے کا الزام لگایا گیا تھا۔
عدالتی احکامات کے تحت مائیکل سلیٹر تین ہفتے تک مینٹل ہیلتھ یونٹ میں رہیں گے جہاں انکا علاج کیا جائے گا۔
سابق اوپنر بلے باز نے 1993 سے 2001 کے دوران آسٹریلیا کی جانب سے 74 ٹیسٹ اور 42 ون ڈے میچز میں نمائندگی کر رکھی ہے، جس کے بعد وہ کرکٹ میں کمنٹری کرتے رہے۔