پاک افغان حکام میں جرگہ کامیاب، سرحد کھول دی گئی

پاک افغان حکام میں جرگہ کامیاب، سرحد کھول دی گئی


میرانشاہ: پاکستانی اور افغان حکام کے مابین اہم جرگہ کی کامیابی کے بعد پاک افغان سرحد کو کھول دی گئی۔

پاک افغان سرحد غلام خان پر پاکستانی اور افغان حکام کے مابین اہم جرگہ کی کامیابی کے بعد تین دن کی بندش کے بعد پاک افغان سرحد کو کھول دیا گیا جس سے بارڈر پر کھڑے تجارتی سامان سے لدھے ہوئے ٹرک اپنے منزل کی جانب روانہ ہوئے جبکہ پیدل امدو رفت بھی بحال ہو گئی۔

پاک افغان بارڈر غلام خان زیرو پوائینٹ پر موجود سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پیر کے روز غلام خان پر اہم جرگہ منعقد ہوا جس میں پاکستان کی طرف سے سیکورٹی اور انتطامیہ کے افسران کے علاوہ تجارتی وفد نے شرکت کی جبکہ افغان حکام کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں اور تجارتی وفد نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے افغان حکام کو سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا اور افغان سرزمین کی طرف سے پاکستانی علاقے میں مداخلت پر بحث کی گئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں