کاؤنٹی کرکٹ میں ڈبل سنچریز کرنے والے پاکستانی

کاؤنٹی کرکٹ میں ڈبل سنچریز کرنے والے پاکستانی


انگلینڈ کی کاؤنٹی کرکٹ میں دنیا بھر کے کھلاڑی اپنے کھیل میں نکھار پیدا کرنے کے لیے اس کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

پاکستان کے بھی کئی نامور  موجودہ و سابق کھلاڑی کاؤنٹی کرکٹ کھیلتے رہے ہیں اور وہ خوب کامیابیا ں بھی سمیٹی ہیں۔

دو روز قبل ہی شان مسعود نے کاؤنٹی کرکٹ میں ڈبل سنچری بناکر نئی تاریخ رقم کی تھی۔ وہ پاکستان کی جانب سے کاؤنٹی کرکٹ میں ڈبل سنچری کرنے  والے پہلے اوپننگ بلے باز بن گئے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کے دیگر چار کھلاڑی  بھی کاؤنٹی کرکٹ میں ڈبل سنچریز اسکور کرسکے  ہیں تاہم وہ اوپننگ بلے باز نہیں تھے۔

کاؤنٹی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سےزیادہ ڈبل سنچریز بنانے کا اعزاز ایشین بریڈمین ظہیر عباس کے پاس ہے۔انہوں نے کاؤنٹی کرکٹ میں چار ڈبل سنچریز اسکور کیں۔

ان کے علاوہ یونس احمد، سابق کپتان یونس خان  اور سلیم ملک بھی کاؤنٹی کرکٹ میں ڈبل سنچریز اسکور کرچکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں