گورنر اسٹیٹ بینک کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ویڈیو پیغام

گورنر اسٹیٹ بینک کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ویڈیو پیغام


گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے اوورسیز پاکستانیوں  کے لیے ویڈیو  پیغام جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے ویڈیو پیغام میں اوور سیز پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  میں آپ کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم  میں 4 بلین ڈالر سے زائد  انفلوئنس آچکا ہے۔

رضا باقر نے کہا اس میں ابھی لائف انشورنس اور ہیلتھ انشورنس  جیسے اور بھی پروڈکٹس ایڈ کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  مجھے امید ہے اوورسیز پاکستانی اس اسکیم کے ساتھ آگے بھی ایسے ہی جڑیں رہیں گے اور اسے مزید کامیاب بنائیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں