سونے کی قیمت میں معمولی کمی

سونے کی قیمت میں معمولی کمی


کراچی: سونے کی نرخوں میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جبکہ مقامی صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ اور دس گرام کے ریٹ میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 1974 ڈالر کی سطح پر پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں باالترتیب 100 روپے اور 86 روپےکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 130600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 111968 روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1520 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1303.15 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔


اپنا تبصرہ لکھیں