‘‘عمران خان صاحب معافی چاہتے ہیں’’

‘‘عمران خان صاحب معافی چاہتے ہیں’’


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بولر محمد آصف نے عمران خان سے معافی مانگ لی ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم کے سابق بولر محمد آصف نے ان سے معافی مانگ لی ہے۔

محمد آصف نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’عمران خان صاحب ہم آُپ سے معافی چاہتے ہیں، قوم کے آپ پر فخر ہے اور آپ کے پیچے کھڑی ہے‘‘۔

ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے عدلیہ، سیاسی جماعتیں، الیکشن کمیشن، امریکہ اوراینکرپرسنز پر تنقید کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 174 ووٹ، 13 جماعتیں، 5 ججز، الیکشن کمیشن، امریکہ، خفیہ ہاتھ اور 90 فیصد اینکرز ’’صرف ایک عمران خان کے خلاف تھے‘‘، جبکہ انہوں نے عمران خان کی تعریف میں کہا کہ ’’کیا آدمی ہے عمران خان‘‘۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز قومی اسمبلی میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی جس کے بعد انہیں واپس گھر بھیج دیا گیا ہے۔

دوسری جانب آج وزارت عظمی کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے متفقہ امیدوارشہباز شریف نے اپنے کاغذت نامزدگی جمع کروادیے ہیں جس کے بعد اب قومی اسمبلی نئے قائد ایوان کا انتخاب کرے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں