کراچی: دورہ پاکستان پر موجود آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلےباز ایلکس کیری ہوٹل کے سوئمنگ پول میں جاگرے۔
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمننز نے اپنے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر ویڈیو شیئر کی جس میں تمام کرکٹرز ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق کرنے میں مصروف ہیں ایسے میں آسٹریلوی وکٹ کیپر بات کرتے ہوئے ہوٹل کے سوئمنگ پول میں گرجاتے ہیں۔
ویڈیو میں آسٹریلوی کرکٹر کی جانب سے کیری کو خبردار بھی کیا لیکن انہوں نے سنا نہیں اور پول میں گرگئے۔
کپتان پیٹ کمنز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں پول میں گرے ایلکس پر تمام کھلاڑیوں کو ہنستے اور اس واقعے سے مکمل طور پر لطف اندوز ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
واقعے کے وقت ایلکس کیری کا بیگ کھولا ہوا تھا جبکہ انکا موبائل بھی بھیگ گیا، انہوں نے موبائل پول کے باہر کھڑے کھلاڑی کی جانب پھینکا اور پھر خود باہر آئے۔