راولپنڈی: نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کرکٹ کے صحافی اور براڈکاسٹر اینڈریو میک لین نے راولپنڈی میں کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر سڑک کنارے حجام سے شیو بنوانے کا تجربہ کیا۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اینڈریو میک لین نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ میچ شروع ہونے سے قبل سڑک کنارے حجام سے شیو بنوا رہے ہیں۔
ویڈیو میں اینڈریو میک لین نے پہلے ’’گڈ مارننگ‘‘ بولا اور کہا کہ وہ میچ سے قبل یہاں شیو بنوانے آئے ہیں جبکہ شیو بنانے والا حجام زبردست ہے۔
کرکٹ مصنف اور براڈکاسٹر ویڈیو میں کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کرکٹ سیریز کی کوریج کے لیے متعدد غیر ملکی صحافی پاکستان آئے ہوئے ہیں جو ملک کی منفرد چیزوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔