سونے سے قبل کچھ کھانا نقصان دہ ہوتا ہے یا فائدہ مند؟

سونے سے قبل کچھ کھانا نقصان دہ ہوتا ہے یا فائدہ مند؟


کہا جاتا ہے کہ رات کو سونے کے وقت سے 2 گھنٹے پہلے کچھ کھانا نہیں چاہئے تاکہ نظام ہاضمہ یا کسی اور جسمانی نظام پر منفی اثرات مرتب نہ ہوسکیں۔

ایسا بھی خیال کی جاتا ہے کہ سونے سے قبل کچھ کھانے سے جسمانی وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔

تاہم اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ رات کو سونے سے کچھ دیر پہلے کچھ کھانے کی خواہش اکثر افراد کے اندر پیدا ہوتی ہے۔

تو کیا واقعی سونے سے قبل کچھ کھانا نقصان دہ ہوتا ہے یا اس کا کوئی فائدہ بھی ہوتا ہے؟

یہ بحث کا موضوع ہے

رات کے کھانے اور سونے کے وقت کے درمیان کچھ کھانا ماہرین غذائیت کے لیے ایک گرما گرم بحث کا موضوع ہے۔

عام خیال تو یہ ہے کہ سونے سے قبل کچھ کھانا جسمانی وزن میں اضافے کا اعث بنتا ہے کیونکہ نیند کے دوران میٹابولزم کی رفتار ست ہوجاتی ہے، جس کی وجہ سے اضافی کیلوریز چربی کی شکل اختیار کرسکتی ہیں۔

دوسری جانب کچھ طبی ماہرین کے مطابق سونے سے قبل کچھ کھانا نقصان دہ نہیں بلکہ نیند یا جسمانی وزن میں کمی کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔

تو یہی وجہ ہے کہ بیشتر افراد کو سمجھ نہیں آتا کہ بہترین آپشن کیا ہے۔

درحقیقت متعدد تحقیقی رپورٹس میں سونے سے قبل کھانے کی عادت کو جسمانی وزن میں اضافے سے منسلک کیا گیا ہے۔

نقصان دہ عادات اپنانے کا امکان

موجودہ شواہد میں ایسی کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آئی جس سے ثابت ہوتا ہو کہ سونے سے قبل کھانا جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے، مگر متعدد تحقیق رپورٹس میں ثابت ہوا ہے کہ اس عادت کو اپنانے والے بیشتر افراد کا جسمانی وزن بڑھتا ہے۔

اس کی وجہ بہت سادہ ہے اور وہ یہ ہے کہ سونے سے کچھ قبل دیر قبل کچھ کھانا بنیادی طور پر اضافی خوراک اور اضافی کیلوریز ہے۔

نہ صرف یہ بلکہ اکثر افراد کو رات کے وقت زیادہ بھوک لگتی ہے جس کے بارے میں طبی سائنس کا کہنا ہے کہ جن افراد کو تناؤ کا سامنا ہوتا ہے ان میں بھوک بڑھانے والے ہارمون کی سطح شام میں بڑھ جاتی ہے۔

اس کے نتیجے میں سونے سے قبل کچھ کھانے سے دن بھر کی ضرورت سے زیادہ کیلوریز جزوبدن بن جاتی ہیں۔

اسی طرح جو لوگ ٹی وی دیکھتے ہوئے یا لیپ ٹاپ استعمال کرتے ہوئے کچھ کھانا پسند کرتے ہیں ان میں جسمانی وزن میں اضافہ حیران کن نہیں۔

ایک اور وجہ یہ ہے کہ کچھ افراد کو سونے سے کچھ دیر پہلے شدید بھوک لگتی ہے کیونکہ انہوں نے دن بھر میں کچھ زیادہ نہیں کھایا ہوتا۔

یہ شدید بھوک نیند سے قبل بہت زیادہ غذا کے استعمال کی وجہ بنتی ہے اور صبح ناشتا ٹھیک سے کیا نہیں جاتا، جس کے بعد وہی رات کو شدید بھوک اور زیادہ کھانا کھایا جاتا ہے۔

یہ معمول ضرورت سے زیادہ کھانے اور جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ دن بھر میں متوازن غذا کا استعمال کتنا اہم ہے۔

سینے میں جلن کے لیے نقصان دہ عادت

معدے میں تیزابیت کے نتیجے میں سینے میں جلن کی شکایت کا سامنا ہوتا ہے، ایسا اس وقت ہوتا ہے جب معدے میں موجود تیزاب پلٹ کر حلق تک آجائے۔

ایسا ہونے پر سینے میں جلن، نوالے نگلنے میں مشلات، حلق میں گلٹی، ڈانتوں کی فرسودگی، دائمی کھانسی جیسی علامات کا سامنا ہوتا ہے۔

اگر آپ کو ان میں سے کسی بھی علامت کا سامنا ہوتا ہے تو آپ کو سونے سے کچھ دیر قبل کچھ کھانے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ ایسا کرنے سے تیزابیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

اگر آپ کو سینے میں جلن یا تیزابیت کا سامنا ہے تو بہتر ہے کہ سونے کے وقت سے کم از کم 3 گھنٹے قبل کچھ بھی کھانے سے گریز کریں۔

اسی طرح کیفین والی کوئی بھی چیز جیسے کافی، چائے، چاکلیٹ یا دیگر کو کھانے یا پینے سے گریز کریں، کیونکہ ان سے علامات کی شدت بڑھ سکتی ہے۔

ممکنہ فوائد

ویسے تو کچھ افراد کے لیے سونے سے قبل کچھ کھانا اچھا خیال نہیں مگر اس کے کچھ فوائد بھی ہیں۔

کچھ شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ اس عادت س جسمانی وزن میں اضافے کی بجائے کمی آتی ہے مگر اس کا انحصار اس بات پر ہے آپ کا انتخاب کیا ہے۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو لوگ رات کے کھانے کے 90 منٹ بعد دودھ اور سریلز کھاتے ہیں وہ دن بھر میں اوسطاً 397 کیلوریز کم جزوبدن بناتے ہیں۔

اس کے نتیجے میں لوگوں کے وزن میں ایک کلو تک کی کمی آتی ہے۔

بہتر نیند

مناسب نیند صحت کے لیے بہت اہم ہے جبکہ اس کی کمی بسیار خوری اور جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

اگر سونے سے قبل کچھ کھانے سے جلد نیند میں مدد ملتی ہے تو بہتر ہے کہ کچھ مقدار میں کسی صحت بخش چیز کو کھالیں۔

صبح کے بلڈ شوگر کو مستحکم کرے

صبح کے وقت ہمارا جگر اضافی گلوکوز (بلڈ شوگر) کو بنانا شروع کرتا ہے جس سے دنکے آغاز پر ضرورت کے مطابق توانائی ملتی ہے۔

یہ عمل ذیابیطس سے محفوظ افراد میں تو بغیر کسی تبدیلی کے جاری رہتا ہے مگر ذیابیطس کے کچھ مریضوں میں اتنی مقدار میں انسولین نہیں بنتی جو خون میں اضافی گلوکوز کو ریگولیٹ کرسکے۔

اسی وجہ سے ایسے افراد جب صبح اٹھتے ہیں تو بلڈ شوگر لیول بڑھ جاتا ہے چاہے انہوں نے رات کو کچھ نہ بھی کھایا ہو۔

کچھ افراد کو رات کے وقت بلڈ شوگر کی سح میں کمی کا سامنا ہوتا ہے جس سے نیند بھی متاثر ہوتی ہے۔

اگر آپ کو ان دونوں میں سے کسی بھی مسئلے کا سامنا ہے تو بہتر ہے کہ معالج سے مشورہ کریں۔

کچھ تحقیقی رپورٹس میں عندیہ دیا گیا کہ سونے سے قبل کچھ کھانا بلڈ شوگر میں اس طرح کی تبدیلیوں کی روک تھام کرتا ہے کیونکہ اس سے رات بھر کے لیے اضافی توانائی ملتی ہے۔

مگر اس عادت کو اپنانے سے قبل معالج سے مشورہ ضرور کریں۔

سونے سے قبل کیا کھانا بہتر ہے؟

ویسے تو اس حوالے سے کوئی مثالی چیز کا تعین نہیں ہوسکا ہے مگر کچھ چیزوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

جیسے میٹھی یا جنک فوڈ جیسے آئس کریم یا چپس کو سونے سے قبل کھانا کوئی اچھا خیال نہیں کیونکہ ان میں نقصان دہ چکنائی اور چینی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔

جس سے زیادہ کھانے کی خواہش پیدا ہوتی ہے اور دن بھر کے لیے درکار کیلوریز سے زیادہ کھالیتے ہیں۔

اس کے برعکس بیریز، کچھ مقدار میں ڈارک چاکلیٹ (اگر کیفین سے سینے میں جلن نہیں ہوتی) یا گریاں کھانا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں