’میں ہوتی تو جیل جاتی‘ سرینا ٹینس میں دہرے معیار پر پھٹ پڑیں

’میں ہوتی تو جیل جاتی‘ سرینا ٹینس میں دہرے معیار پر پھٹ پڑیں


 نیویارک: 23 بار کی گرینڈ سلم چیمپئن سرینا ولیمز نے جرمن پلیئر الیگزینڈر زیوریف کیس پر کہا کہ یہ معاملہ دوہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے اگر اس کی جگہ میں اس معاملے میں ملوث ہوتی تو مجھے اب تک جیل بھیج دیا جاتا۔

سرینا ولیمزماضی میں اسپورٹس کے منافی رویہ پر یوایس اوپن میں بھی سزا کا سامنا کرچکی ہیں، اسی تناظر میں بات کرتے ہوئے سرینا ولیمز نے کہا کہ میں نے ماضی میں اسی طرح کی غلطی پر زیادہ سخت سزاؤں کا سامنا کیا تھا۔

سابق ورلڈ نمبرون نے مزید کہا کہ یہ دوہرا معیار ہے، اگر میں ان کی جگہ ہوتی تو مجھے ممکنہ طور پر جیل بھیج دیا جاتا، یہ بات میں کوئی مذاق میں نہیں کررہی، میں ایک بار اسی نوعیت کے معاملے پر2 برس تک پروبیشن پر رہی تھیں اور ان پر ایک لاکھ 75 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ جرمن اسٹار نے چیئرامپائر کی چیئر پر غصے سے ریکٹ برسائے تھے، جس پر انھیں ایکاپلکو ایونٹ سے باہر کرتے ہوئے 40 ہزار ڈالرجرمانہ عائد کیا گیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں