کراچی: عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالرز کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 1947 کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں بالترتیب 50 اور 43 روپے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ کی قیمت 1 لاکھ 28 ہزار 800 جبکہ دس گرام کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 10 ہزار 425 روپے تک پہنچ گئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1480روپے پر مستحکم رہی۔