گاڑیوں کی کمپنی ’کیا موٹرز‘ نے اپنی گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے جبکہ نئی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔
نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی کمپنی ’کیا موٹرز‘ نے اپنی گاڑیاں 4 لاکھ 75 ہزار روپے تک مہنگی کردی ہیں۔
کیا موٹرز نے اپنی گاڑی اسٹونک ایکس پلس کی قیمت میں 4 لاکھ 75 ہزار روپے تک اضافہ کیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 44 لاکھ 50 ہزار روپے تک ہوگئی ہے۔
علاوہ ازیں کیا موٹرز نے پیکانٹو اے ٹی کی قیمت میں 2 لاکھ 8 ہزار اور پیکانٹو ایم ٹی کی قیمت میں 2 لاکھ 14 ہزار روپے تک اضافہ کیا ہے۔
اضافے کے بعد پیکانٹو اے ٹی کی نئی قیمت 25 لاکھ روپے تک ہوگئی ہے جبکہ پیکانٹو ایم ٹی کی نئی قیمت 24 لاکھ روپے تک ہوگئی ہے۔
کیا موٹرز نے اسپورٹیج الفا اور اسپورٹیج اوڈ کی قیمت میں بھی اضافہ کیا ہے، اسٹوریج الفا 2 لاکھ 36 ہزار روپے اضافے کے بعد 50 لاکھ روپے کی ہوگئی جبکہ اسٹوریج اوڈ 2 لاکھ 12 ہزاراضافے کے بعد 60 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔