ڈوئل اسٹوریج والا دنیا کا پہلا اسمارٹ فون جس کے فیچرز دنگ کردیں گے

ڈوئل اسٹوریج والا دنیا کا پہلا اسمارٹ فون جس کے فیچرز دنگ کردیں گے


لینووو کو ویسے تو لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز کے لیے زیادہ جانا جاتا ہے مگر یہ کمپنی اسمارٹ فونز بھی تیار کرتی ہے بلکہ موٹرولا کی ملکیت بھی اسی کے پاس ہے۔

اب لینووو نے ایک منفرد ڈیزائن کے اسمارٹ فون لیگن وائے 90 اور ایک ٹیبلیٹ لیگن وائے 700 کو متعارف کرایا ہے۔

لیگن وائے 90 گیمنگ اسمارٹ فون اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسر سے لیس ہے اور اس کا ایک خاص فیچر ڈوئل اسٹوریج کا ہے۔

فوٹو بشکریہ لینووو
فوٹو بشکریہ لینووو

فون میں 12 جی بی، 16 جی بی اور 18 جی بی ریم کے آپشن دستیاب ہوں گے جبکہ 256 جی بی اسٹوریج سے ہٹ کر ٹاپ ماڈل میں 512 جی بی یو ایف ایس اور 128 جی بی ایس ایس ڈی ڈوئل اسٹوریج کا آپشن ہوگا یعنی اس میں 640 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی۔

فون میں اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج زی یو آئی 13 سے کیا گیا ہے۔

لیگن وائے 90 میں 6.92 انچ کا بڑا امولیڈ ڈسپلے موجود ہے جس کے ساتھ 144 ہرٹز ریفریش ریٹ، 720 ہرٹز سیمپلنگ ریٹ اور ایچ ڈی آر 10 پلس سپورٹ موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ لینووو
فوٹو بشکریہ لینووو

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ڈسپلے کا ریسپانس ٹائم محض 3.4 ملی سیکنڈ ہے جبکہ سائیڈ میں شولڈر کیز بھی دی گئی ہیں، ڈسپلے میں 2 پریشر سنسٹیو پوائنٹس بھی موجود ہیں۔

تھری ڈی گیم کھیلنے کے لیے یہ فون دوئل زی ایکسز لائنر موٹرز اور اسٹیریو اسپیکرز سے لیس ہے۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرے کو بیزل میں چھپایا گیا ہے تاکہ اسکرین پر گیمز متاثر نہ ہوں۔

فوٹو بشکریہ لینووو
فوٹو بشکریہ لینووو

فون کے بیک پر 64 میگا پکسل مین اور 13 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا موجود ہے اور یہ دونوں فون کے سینٹر پر منفرد انداز سے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

اسی میں لیگن لوگو بھی آر جی بی بیک لائٹنگ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ لینووو
فوٹو بشکریہ لینووو

فون کے اندر 5600 ایم اے ایچ کی بیٹری 68 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے، جس سے بیٹری 0 سے 100 فیصد تک 35 منٹ میں چارج ہوسکتی ہے۔

کمپنی کے مطابق فل چارج پر یہ بیٹری 8 گھنٹے تک گیمنگ یا 13 گھنٹے ویڈیو اسٹریمنگ کے لیے کافی ہے۔

ڈیوائس میں 2 یو ایس بی سی پورٹس موجود ہیں، ایک نیچے (یو ایس بی 2.0) اور دوسری سائیڈ میں (3.1 جنریشن 2) موجود ہے۔

کمپنی کے مطابق بیٹری کو بچانے کے لیے فون خودکار طور پر مواد کے مطابق 144، 120، 90 اور 60 ہرٹز ریفریش ریٹ پر سوئچ کرجاتا ہے۔

فوٹو بشکریہ لینووو
فوٹو بشکریہ لینووو

5 جی، وائی فائی 6 سپورٹ دیگر قابل ذکر فیچرز ہیں جبکہ ہیڈفون جیک موجود نہیں۔

یہ فون سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جہاں 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 4300 یوآن (ایک لاکھ 20 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

16 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 4600 یوآن (ایک لاکھ 29 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 18 جی بی ریم اور 640 جی بی اسٹوریج والا ورژن 5300 یوآن (ایک لاکھ 49 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں