60 میگا پکسل سیلفی کیمرے سے لیس اسمارٹ فون موٹرولا ایج 30 پرو

60 میگا پکسل سیلفی کیمرے سے لیس اسمارٹ فون موٹرولا ایج 30 پرو


موٹرولا نے اپنے نئے فلیگ شپ فون ایج 30 پرو کو متعارف کرا دیا ہے۔

ایج پلس کو موٹرولا نے سب سے پہلے دسمبر میں ایج ایکس 30 کے نام سے پیش کیا تھا مگر اب عالمی سطح پر اسے مختلف نام سے پیش کیا جارہا ہے۔

مگر چین میں پیش کیے گئے فون کے مقابلے میں اس میں بیٹری مختلف ہے۔

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

فون کی خاص بات 60 میگا پکسل سیلفی کیمرا ہے یعنی بیشتر فونز کے بیک کیمروں سے بھی طاقتور کیمرا ڈسپلے کے پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہے۔

سیلفی کیمرے کے ساتھ مختلف فیچرز جیسے آٹو اسمائیل کیپچر موجود ہے جو اس وقت تصویر کھینچ لیتا ہے جب سب چہروں پر مسکراہٹ ہو۔

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

اس کے علاوہ متعدد اے آئی الگورتھمز بھی موجود ہیں تاکہ تصاویر میں کلر اور کمپوزیشن بہتر ہوسکے۔

اس فون میں 6.7 انچ کا پی او ایل ای ڈی ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 144 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اور ہاں فون کے ساتھ اسٹائلوس سپورٹ بھی موجود ہے جبکہ اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسر ڈیوائس کا حصہ ہے۔

8 سے 12 جی بی ریم اور 128، 256 اور 512 جی بی اسٹوریج کے آپشنز فون کے ساتھ دستیاب ہوں گے۔

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

فون کے بیک پر 50 میگا پکسل مین کیمرے، 50 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا موجود ہے۔

موٹرولا ایج 30 پرو میں 4800 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 68 واٹ فاسٹ چارجنگ موجود ہے جبکہ 15 واٹ وائرلیس چارجنگ اور 5 واٹ وائرلیس پاور شیئرنگ سپورٹ بھی موجود ہے۔

فون میں اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔

یہ فون مارچ میں مختلف ممالک میں دستیاب ہوگا جس کا 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 663 ڈالرز (ایک لاکھ 16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں