کراچی:
ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی خاتون کمنٹیٹر عروج ممتاز بھی کورونا کا شکار ہوگئیں۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں فرائض انجام دینے والی خاتون کمنٹیٹر عروج ممتاز بھی کورونا کا شکار ہوگئیں۔ حکام نے تمام کمنٹیٹرز کے فوری طور پر ٹیسٹ لیے اور ان کو ایک یوم کیلیے بدھ کی شام تک کمروں تک محدود کردیا ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر وکمنٹیٹر ڈینی موریسن بھی گذشتہ دنوں کورونا کے مریض نکلے تھے۔ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں اور اسٹاف ارکان میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی تھی،ان میں لیگ اسپنر عثمان قادر، فاسٹ بولر سہیل خان اورغیر ملکی آل راؤنڈر بین کٹنگ شامل ہیں، ٹیم کے مینٹور ہاشم آملہ بھی کورونا میں مبتلا پائے گئے تھے۔