لاہور:
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پریزینٹر کے فرائض سرانجام دینے والی سابق آسٹریلوی مِس ورلڈ ایرن ہالینڈ نے اپنی بہن کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر آسٹریلوی پریزینٹر نے زینب عباس کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “میری بہن واپس آگئی”۔
حال ہی میں ایرن ہالینڈ نے ایکسپریس ٹریبیون کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ “زینیب عباس انہیں کپڑے پہننے میں مدد کرتی ہیں، وہ مجھے بتاتی ہیں کس کپڑے کو کون سے موقع پر پہنا جائے گا، مجھے کبھی کسی چیز کی ضرورت پڑتی ہے تو میں انہیں فون پر تنگ کرتی ہوں جسکا وہ کبھی برا نہیں مانتیں”۔
ایرن ہالینڈ پی ایس ایل کا مستقل حصہ بن چکی ہیں جبکہ پاکستانی شائقین کرکٹ انہیں ثقافت کو فروغ دینے کے باعث بھی خوب پسند کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی مِس ورلڈ پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر بین کٹنگ کی اہلیہ ہیں۔