آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی پلئیرز رینکنگ جاری کردی ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ محمد رضوان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں ساوتھ افریقہ کے ایڈن مارکرم کا تیسرا اور بھارت کے لوکیش راول کا چوتھا نمبر ہے۔
اس کے علاوہ آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ ساتویں نمبر پرچلے گئے نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے چھٹے نمبر پرآگئے جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی کا دسواں نمبر ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولر رینکنگ کے مطابق ساوتھ افریقہ کے تبریز شمی پہلے نمبر پرآ گئے جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ چار درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پرآگئے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سری لنکا کے وانندو ہسارنگا دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ پاکستان کے شاداب خان رینکنگ میں نواں نمبرہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی آل راونڈرزمیں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر ہے۔