لاہور:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن رائے پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے بیسویں میچ میں پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر جیسن رائے پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے.
امپائر کی جانب سے وکٹوں کے پیچھے آؤٹ دیئے جانے کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرنے پر جیسن رائے پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.21 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں.
بیٹسمین نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری روشن ماہنامہ کی جانب سے عائد جرمانے کو قبول کیا ہے.