ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی


انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 01 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 174.48 سے کم  ہو کر  174.47 روپے پر بند ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں  1 روپے 4 پیسے کی کمی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ ڈالر بلند سطح پر پہنچنے کے بعد آئی ایم ایف سے ایک ارب روپے کا قرض دینے کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے گزشتہ سال دسمبر میں ڈالر 178 روپے 24 پیسے کی بلند سطح پر تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں