پاکستان کا آنے والا وقت پائیدار، مستحکم اور خوشحالی کا ہوگا، ترجمان وزیر خزانہ

پاکستان کا آنے والا وقت پائیدار، مستحکم اور خوشحالی کا ہوگا، ترجمان وزیر خزانہ


ترجمان وزیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان کا آنے والا وقت پائیدار، مستحکم اور خوشحالی کا ہوگا، IMF نے رہورٹ جاری کردی ہے۔

ترجمان وزیر خزانہ مزمل اسلم  نے ویڈیو بیان جاری کی ہے جس میں کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے چھٹے ریویو کی ایک ارب ڈالر کی قسط جاری کردی۔

ترجمان وزیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ابھی ایک ارب ڈالر آیا نہیں تھا تو اوپن مارکیٹ میں اورانٹر بینک مارکیٹ میں ایکسچینج ریٹ میں کافی بہتری آئی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو شکوک و شہبات ہے، حکومت اور ان کے درمیان بات چیت ہوئی ہے اور آئی ایم ایف نے 174 صفحوں کی  رپورٹ جاری کی ہے۔

ترجمان وزیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ خوشخبری یہ ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے اگلے پانچ سال کے لیے بہترین معاشی ترقی کی نوید سنادی ہے، آئی ایم ایف کہتا ہے کہ پاکستان میں 2026 تک شرح نمود جی ڈی پی کہ شرح 5 فیصد رہے گی۔

ترجمان وزیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ اگلے پانچ سال میں مہنگائی کی شرح 6.5 فیصد رہے گی جبکہ خسارہ تین فیصد پر آجائے گا۔

ترجمان وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ قرضے کی سطح 70.4 فیصد آجائے گی، بیرونی قرضہ جے ڈی پی کے تناسب سے 35 فیصد ہوجائے گا جو کے پچھلے سال 41 فیصد پر تھا۔

ترجمان وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ تمام خبریں پاکستان کے لیے بڑی اچھی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر مل گئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو جمعے کے روز بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کی قسط کے طور پر ایک ارب 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر مل گئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں