قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے ٹیم کے سابق بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کو قرآن مجید تحفے میں کیوں دیا تھا جس کی انہوں نے وجہ بتادی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان پانچ وقت کی باقاعدگی سے نماز پڑھتے ہیں وہ میدان میں ہوں یا کہیں بھی نماز اور اللہ کو یاد کرنا نہیں بھولتے۔
بھارت سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی محمد رضوان کی نماز ادائیگی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جنہیں صارفین ی جانب سے بے حد سراہا گیا۔
سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو میں محمد رضوان نے میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف تحفے میں دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ
ہم جب نماز پڑھتے تھے تو میتھیو ہیڈن ہمیں باجماعت نماز کی ادائیگی کرتے دیکھتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے دل میں ہی ایسی چیزیں ڈالیں اور وہ ہم سے اس موضوع پر سوال کرتے تھے جب کہ ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران بات چیت ہوئی تو میں نے میتھیو سے کہا اگر تقدیر میں ہوگا تو ہم میچ جیتیں گے اور اگر ہماری محنت کم ہوئی تو بھارت جیتے گا، انہیں یہ سب چیزیں محسوس ہوئیں۔
اسٹار کرکٹر نے کہا کہ ایک دن میں میتھیو کے کمرے میں گیا اور انہیں تحفے کے طور پر قرآن شیرف دیا جب کہ انہیں یہ تحفہ بہت پسند آیا، میری میتھیو سے بات ہوتی ہے تو وہ بتاتے ہیں کہ انہیں بہت اچھا لگ رہا ہے اور وہ اکثر قرآن شریف کا ترجمہ پڑھتے ہیں۔ محمد رضوان نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میتھیو ہیڈن کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔