ٹیسٹ اوپنر عابد علی کی صحت میں بہتری، جلد ڈسچارج ہونے کا امکان

ٹیسٹ اوپنر عابد علی کی صحت میں بہتری، جلد ڈسچارج ہونے کا امکان


 کراچی: 

نگہداشت کے شعبہ سے وارڈ میں منتقل ہونے والے ٹیسٹ اوپنر عابد علی کی نجی اسپتال میں بحالی صحت کے عمل کا آغاز ہوگیا۔پی سی بی کے مطابق ٹیسٹ اوپنر نے جمعرات کی صبح بلا تکلیف  ہلکی چہل قدمی کی، اسپتال میں عابد علی کی بحالی صحت  کا عمل جاری رہے گا، مزید اگلے چند روز اسپتال میں زیر علاج رکھنے کے بعد عابد علی کو ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں دوران بیٹنگ عابد علی کو طبعیت خراب ہوجانے پر اسپتال پہنچایا گیا تھا، جہاں  ایکیوٹ کرونری سینڈروم  کی تشخیص کے بعد  عابد علی کے دو اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں