پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں معمولی اضافہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں معمولی اضافہ


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس میں زبردست اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس میں تیزی کے باعث 100 انڈیکس میں 245 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 245 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار 255 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا تھا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 15 سو 46 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔

8 سے 12 نومبر 2021 کے دوران 100 انڈیکس 1500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد 45 ہزار 749 پوائنٹس پر بند ہوا، ایک ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 47 ہزار 443 اور کم ترین سطح 45 ہزار 716 پوائنٹس رہی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں