برلن:
جرمنی میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں ریکارڈ حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی میں کورونا وائرس کیسز کی یومیہ تعداد میں ریکارڈ حد تک اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے، اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 37 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جب کہ 150 سے زائد افراد انتقال کرگئے۔
کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے قائم جرمن ادارے کا کہنا ہے کہ ملک کو کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنا ہے تاہم حالیہ صورتحال کے دوران ایک دن میں کورونا کے اتنی تعداد میں کیسز کا سامنے آنا پریشان کن ہے، کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سے وائرس سے متاثرہ افراد کی اتنی بڑی تعداد پہلی بار سامنے آئی ہے، اس کی ایک اہم وجہ جرمن باشندوں کی مکمل ویکسینیشن کا نہ ہونا ہے۔