نمیبیا کی ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ

نمیبیا کی ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ


شارجہ: 

نمیبیا کی ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔دبئی میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، آج گروپ 2 کے شارجہ میں ہونے والے میچ میں نمیبیا اور نیوزی لینڈ مد مقابل ہیں جس میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس کے جواب میں کیویز نے مقررہ 20 اوورز 4 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشان نے 35 اور گلین فلپس نے 39 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان کین ولیمسن نے 28 رنز بنائے تاہم اوپنرز خاص کرکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے، مارٹن گپٹل نے 18 جب کہ مچل نے 19 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ نمیبیا نے اب تک 3 میچز کھیلے ہیں جس میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ نیوزی لینڈ نے اب تک 3 میں سے 2 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں