قذافی اسٹیڈیم میں نیشل ٹی ٹوئنٹی کے میچز کی تیاریاں مکمل

قذافی اسٹیڈیم میں نیشل ٹی ٹوئنٹی کے میچز کی تیاریاں مکمل


 لاہور: 

قذافی اسٹیڈیم میں نیشل ٹی ٹوئنٹی کے ہونے والے میچز کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔پی سی بی کے شیڈول کے مطابق 6 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں سینٹرل پنجاب اور سندھ کی ٹیمیں پہلے میچ میں مدمقابل ہوں گی، دوسرا میچ ناردرن اور بلوچستان کی ٹیموں کےدرمیان کھیلا جائے گا۔ سندھ اور بلوچستان کی ٹیموں نے اتوار کو صوبائی دارالحکومت میں ڈیرے ڈال لیے تھے دوسری ٹیموں کی آج آمد شیڈول ہے۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں اب تک تمام ٹیمیں 6،6 میچز کھیل چکی ہیں، پوائنٹس ٹبیل پر اس وقت سندھ کی ٹیمیں آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، خیبر پختوانخوا نے بھی آٹھ پوائنٹس حاصل کررکھے ہیں، تیسرے نمبر پر موجود سینٹرل پنجاب کی ٹیم کے پوائنٹس کی تعداد بھی آٹھ ہے۔ ناردرن کے مجموعی پوائنٹس بھی آٹھ ہیں۔ بلوچستان کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے، سدرن پنجاب کی ٹیم اب تک کسی میچ میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی، اس کا کوئی پواٗئنٹ نہیں۔

پی سی بی ترجمان کےمطابق پیر کو کوئی پریکٹس شیڈول نہیں، منگل سے ٹیمیں پریکٹس کریں گی۔ بیٹنگ کے لیے ساز گار پچز تیار کی گئی ہیں، نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے راستوں پر لائٹس بھی لگا دی گئی ہیں۔ سیکیورٹی کے حوالے سے بھی تمام ضروری اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ دس ہزار کے قریب اہلکار قذافی اسٹیڈیم اور اس کے ارد گرد کے علاقے میں ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں