ماضی کے معروف اداکار طلعت اقبال آج ڈیلس کے اسپتال میں انتقال کرگئے


ڈیلس رپورٹ راجہ زاہد اختر خانزادہ) پاکستان میں ماضی کے معروف اداکار طلعت اقبال آج ڈیلس کے اسپتال میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے، انکی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد الرحمن (اسلامک ایسوسی ایشن آف کیرولٹن (IAC) میں ہوگی۔جبکہ انکی تدفین سہ پہر 3 بجے
ریسٹ لینڈ مسلم قبرستان میں کی جائیگی، مرحوم گذشتہ دو ہفتوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے اور مصنوعی تنفص پر تھے تاہم ڈاکٹر انکو جانبر نہ کرسکے، مرحوم اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گذشتہ کئی دہائیوں سے ڈیلس میں مقیم تھے۔ انہوں نے ستر اسی کی دہائیوں میں پاکستان کے کئی معروف ڈراموں اور فلموں میں مرکزی کردار ادا کیئے۔ مرحوم کے انتقال پر پاکستانی کمیونٹی سوگوار ہے۔

IMG_1970


اپنا تبصرہ لکھیں