لاہور:
ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نامزد چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ کے بھارت میں دوستوں کی کمی نہیں۔ویب سائٹ ’’کرک بز‘‘ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ احسان مانی کو اس عہدے کیلیے عمررسیدہ سمجھا جا رہا تھا، ان میں آئی سی سی فورم سمیت مختلف امور کی انجام دہی کیلیے درکار توانائی کی کمی نظر آتی تھی،اسی وجہ سے پی سی بی کا ساتھ دینے والے دوستوں کی کمی محسوس ہوئی۔
احسان مانی نے طاقتور بھارتی بورڈ سے محاذ آرائی کا سلسلہ جاری رکھا، اسی وجہ سے ان کے بھارت میں بھی زیادہ دوست نہیں رہے۔
دوسری جانب رمیزراجہ کے پڑوسی ملک میں دوستوں کی کوئی کمی نہیں،وہ اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ رمیز راجہ کا واٹس ایپ نمبر بھی بھارتی تھا جو پاکستان میں بھی ان کے زیر استعمال رہا، انھوں نے یہ نمبر 5،6روز قبل ہی تبدیل کیا ہے۔