سام سنگ کا ایک اور سستا 5 جی فون پیش

سام سنگ کا ایک اور سستا 5 جی فون پیش


سام سنگ نے گلیکسی ایم سیریز کا ایک نیا مڈرینج 5 جی اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔

جنوبی کورین کمپنی کی جانب سے گلیکسی ایم 32 کو جون میں پیش کیا گیا تھا اور اب اس کے 5 جی ورژن کو متعارف کرایا گیا۔

4 جی ورژن کے مقابلے میں اس نئے فون میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

گیکسی ایم 32 فائیو جی کے لیے میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 720 پراسیسر استعمال کیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

فون میں 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج ہوگی جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

گلیکسی ایم 32 فائیو جی اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم سے لیس ہوگا جس کا امتزاج سام سنگ کے ون یو آئی 3.1 سے کیا گیا ہے اور کمپنی نے 2 سال تک آپریٹنگ سسٹم اپ گریڈ کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

فون میں سام سنگ کا ناکس سیکیورٹی سیوٹ اور آلٹ زی موڈ بھی موجود ہوگا۔

فوٹو بشکریہ  سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

آلٹ زی موڈ سے سائیڈ بٹن کو 2 بار پریس کرکے مین اور پرائیویٹ موڈ پر سوئچ کیا جاسکے گا۔

گلیکسی ایم 32 فائیو جی میں 6.5 انچ کا ایچ ڈی پلس انفٹی پلس ڈسپلے موجود ہے جبکہ نوچ ڈیزائن میں 13 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 5 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

5000 ایم اے ایچ بیٹری 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے اور ستمبر کے آغاز میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس نئے فون کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 280 ڈالرز (46 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 310 ڈالرز (51 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں