لندن:
انگلینڈ نے سال میں ٹاپ4 بیٹسمینوں کے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا اپنا شرمناک ریکارڈ خود ہی توڑ دیا۔رواں برس کے ابتدائی 8 ماہ میں ہی17 بار بیٹسمین کھاتہ کھولے بغیر رخصت ہو چکے،اس سے قبل 1998 میں 16 بار انگلش ٹاپ 4 بیٹسمین صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز 2000 میں 15 ’’ڈک‘‘ کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے، بھارت 1952 میں 14، 1983 میں 13 اور 2002 میں 13 مرتبہ اس رسوائی کا سامنا کرچکا ہے۔