گیانا:
ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم جمیکا پہنچ گئیقومی کرکٹ ٹیم اور کوچنگ اسٹاف ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے لیے جمیکا پہنچ گئی ہے، قومی اسکواڈ گیانا سے براستہ بارباڈوس جمیکا پہنچا ہے۔ اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی جمیکا پہنچنے پر کوویڈ 19 ٹیسٹنگ بھی مکمل ہو گئی۔
قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی جمیکا پہنچنے پر کوویڈ 19 ٹیسٹنگ بھی مکمل ہو گئی رپورٹس کل منگل کو سامنے آئیں گی۔ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے پر قومی ٹیسٹ اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہ سیریز دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہے دونوں ملکوں کے درمیان پہلا ٹیسٹ بارہ اگست سے شروع ہوگا۔