حکومت سندھ کا 19 اگست تک اسکولز بند رکھنے کا اعلان

حکومت سندھ کے محکمہ تعلیم نے اپنے ماتحت تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 19 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر کیا گیا۔

علاوہ ازیں حکومت سندھ کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمے کے ماتحت تمام تعلیمی اداروں میں عملی کلاسز کی بندش کو 19 اگست تک توسیع دے دی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ متعلقہ تعلیمی بورڈز کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق امتحانات منعقد کیے جائیں گے۔

مزید برآں تعلیمی اداروں کے پرنسپلز بندش کے دوران کالجز کی صفائی ستھرائی اور دی

حکومت سندھ کے محکمہ تعلیم نے اپنے ماتحت تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 19 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر کیا گیا۔

علاوہ ازیں حکومت سندھ کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمے کے ماتحت تمام تعلیمی اداروں میں عملی کلاسز کی بندش کو 19 اگست تک توسیع دے دی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ متعلقہ تعلیمی بورڈز کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق امتحانات منعقد کیے جائیں گے۔

مزید برآں تعلیمی اداروں کے پرنسپلز بندش کے دوران کالجز کی صفائی ستھرائی اور دیکھ بھال کے لیے ضروری عملے کی موجودگی یقینی بنائیں گے۔

دوسری جانب کراچی میں وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر وزیر اسمٰعیل راہو کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام تعلیمی بورڈز کے امتحانات شروع ہوجائیں گے اور 9 اگست کو ہونے والے پرچے کی نئی تاریخ جاری کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت نقل اور پرچہ آؤٹ ہونے کو برداشت نہیں کیا جائے گا، امتحانی بورڈز سے گزارش کی گئی ہے کہ طلبہ کو اپنے ہمراہ موبائل فونز نہ لانے کی ہدایت کی جائے اور امتحانات کی نگرانی کرنے والے انویجیلیٹرز کو بھی امتحانی کمرے میں موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی تاکہ نقل کی روک تھام ہوسکے۔

علاوہ ازیں صوبائی وزیر تعلیم نے بتایا کہ آئندہ جامعات، کالجز اور اسکولز کو تعلیمی کیلنڈر متفقہ طور پر تشکیل دیا جائے گا تا کہ ایک جیسی پالیسی بنے اور والدین کو تکلیف نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ 19 اگست تک اسکولز بند رکھے جائیں گے اور اس دوران کووڈ کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ساتھ ہی اسکول کے عملے اور اساتذہ کی ویکسینیشن یقینی بنانے کے بعد ہی انہیں تعلیمی اداروں میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جو ویکسینیشن نہیں کروائیں گے ان کی تنخواہیں بند کردی جائیں گی اور کوشش کی جائے گی کہ بچوں کے لیے اسکولوں کو کھولنے میں مزید تاخیر نہ ہو۔

کھ بھال کے لیے ضروری عملے کی موجودگی یقینی بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں