اسلام آباد:
وزیراعظم سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے ملاقات کی جس میں کرکٹ کے امور پر گفتگو کی گئی۔
وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے امور پر گفتگو کی گئی۔
اس کے علاوہ بورڈ کی طرف سے ملک میں کرکٹ کی بہتری اور لیگ کرکٹ کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامت پر بھی گفتگو ہوئی۔