رضوان اور بابراعظم میں رنز کی جنگ پھر چھڑے گی

رضوان اور بابراعظم میں رنز کی جنگ پھر چھڑے گی


 کراچی: 

 پی ایس ایل 6 میں محمد رضوان اور بابر اعظم میں رنز کی جنگ پھر چھڑے گی جب کہ دونوں بالترتیب اسکورر فہرست میں پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان سپر لیگ کے کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہونے والے چھٹے ایڈیشن کا یو اے ای میں بدھ کو پھر سے آغاز ہورہا ہے،اس کے ساتھ کھلاڑیوں کے درمیان انفرادی پرفارمنس کا مقابلہ بھی پھرشروع ہوگا۔

ملتوی ہونے سے قبل کھیلے گئے پی ایس ایل 6 کے ابتدائی میچز میں بیٹنگ کے محاذ پر ملتان سلطانز کے محمد رضوان 297 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں،کراچی کنگز کے بابر اعظم 258 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں،تیسرے پوزیشن پر کراچی کنگز کے ہی شرجیل خان کا200 رنز کے ساتھ قبضہ ہے۔

لاہور قلندرز کے فخرزمان 189 رنز کے ساتھ چوتھا نمبر سنبھالے ہوئے ہیں،پانچویں پوزیشن پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد 185 رنز کے ساتھ براجمان ہیں،چھٹا نمبر قلندرز کے محمد حفیظ (181)  کا ہے،کراچی کنگز کے محمد نبی 174 رنز کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہیں،آٹھویں نمبر پر ملتان کے ونس (174)،اسلام آباد کے الیکس ہیلز (139) نویں اور ملتان کے صہیب مقصود (135) دسویں نمبر پربراجمان ہیں۔

ادھر بولرز میں پشاور زلمی کے ثاقب محمود 12 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں،لاہورقلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے اب تک 9 وکٹیں لی ہیں، تیسرے نمبر پر ملتان کے شاہنواز دھانی 9 وکٹ کے ساتھ موجود ہیں،پشاور کے وہاب ریاض کا8 شکار کے ساتھ چوتھا نمبر ہے،اسلام آباد کے حسن علی (6) پانچویں پوزیشن پر ہیں، چھٹے سے دسویں نمبر پر بالترتیب کراچی کے ارشد اقبال (6)،کوئٹہ کے زاہد  محمود (6)، کوئٹہ کے ہی محمد حسنین (6)، کراچی کے وقاص مقصود (5) اور اسلام آباد کے فہیم اشرف (4) موجود ہیں۔

یاد رہے کہ ابوظبی میں میچز کیلیے کئی غیرملکی کھلاڑی دستیاب نہیں ہیں، ان کی جگہ دیگر کو شامل کیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں