ریستوران سے ٹیک اوے پرعائد سیلزٹیکس کی شرح میں کمی

ریستوران سے ٹیک اوے پرعائد سیلزٹیکس کی شرح میں کمی


 اسلام آباد: 

وفاقی حکومت نے ہوٹل و ریستوران سے ٹیک اوے پرعائد سیلز ٹیکس کی شرح میں مشروط کمی اور پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح میں رد وبدل کردیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق 30 جون 2021 تک  کے لیے ہوٹل و ریستوران سے کھانا لے جانے(ٹیک اوے)پرعائد سیلز ٹیکس کی شرح کم کرکے پانچ فیصد کردی گئی ہے. جب کہ دوسرےنوٹیفیکیشن میںعلاوہ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد جنرل سیلز ٹیکس کی شرح میں بھی ردوبدل کیاگیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے تحت ریستوران پر ٹیک اوے سروس پر پانچ فیصد سے زائد ٹیکس کی چھوٹ دے دی گئی ہے، اب صرف پانچ فیصد سیلز ٹیکس ادا کرنا ہوگا لیکن ان ریسٹورینٹس کو ان پُٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایف بی آر نے دوسرے نوٹیفکیشن کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پرعائد جنرل سیلز ٹیکس کی شرح میں ردوبدل کردی گئی ہے، جس کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد، مٹی کے تیل پر جی ایس ٹی کی شرح10 اعشاریہ 07 فیصد اور لائٹ ڈیزل پر جی ایس ٹی کی شرح3 اعشاریہ 67 فیصد کردی گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں