یہود مخالف پوسٹ لگانے پرگوگل کے اہم عہدے دارنوکری سے برطرف

یہود مخالف پوسٹ لگانے پرگوگل کے اہم عہدے دارنوکری سے برطرف


ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل نے یہودیوں کے خلاف پوسٹ لگانے پر اپنے اہم شعبے (ڈائیورسٹی)کے سربراہ کو نوکری سے نکال دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گوگل ڈائیورسٹی سربراہ کیماؤ بوب نے 2007 میں یہودیوں کے خلاف ایک تحریر لکھی  تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’یہودیوں کو قتل و غارت اورجنگ کی نہ ختم ہونے والی بھوک ہے۔‘

یہ تحریر اسرائیل اور فلسطین میں کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کے دوران ایک بار پھر سامنے آگئی۔ اپنی تحریر میں کیماؤ نے مزید لکھا تھا کہ ’یہودی بےحس قوم ہے، جنہیں دوسروں کی تکلیف کا کوئی احساس نہیں۔‘

گوگل کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈائیورسٹی سربراہ کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا، اور اپنی اس تحریر پر انہوں نے معافی مانگی ہے تاہم اب وہ گوگل ٹیم کا حصہ نہیں رہے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ تحریر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یہود دشمن حملے عروج پر ہیں، اوریہود مخالف افراد کی ہمارے ادارے میں کوئی گنجائش نہیں اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کیماؤ کی تحریر کو اب ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں