حکومت نے قرضوں کے خاتمے کا وعدہ کیا لیکن توڑ دیا ،سراج الحق

حکومت نے قرضوں کے خاتمے کا وعدہ کیا لیکن توڑ دیا ،سراج الحق


امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے قرضوں کے خاتمے کا وعدہ کیا لیکن توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قوم امریکہ کو فضائی اور زمینی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ مشرف دور کی غلطی دوبارہ دہرائی گئی تو المیہ ہو گا جبکہ پاکستان پرائی جنگ کی بھاری قیمت پہلے ہی ادا کر چکا ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے مشرف کی پالیسی اپنا کر تبدیلی کے نعرے کو دفن کر دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت امریکہ کو دوبارہ اجازت کی وضاحت کرے ،قرضوں میں اضافے کی رپورٹ نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے معاہدوں کو قوم کے سامنے لایا جائے۔


اپنا تبصرہ لکھیں