کراچی:
وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کردی ہے۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی ہے، جس کے تحت ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 39 20 پوائنٹس کمی سے 9.29 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بہبود سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 48 بیسس پوائنٹس کمی سے 11.04 فیصد، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 64 بیسس پوائنٹس کم ہوکر 8.16 فیصد اور ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 57 بیسس پوائنٹس کم ہوکر 8.64 فیصد مقرر کی گئی ہے۔