ڈیلاس ٹیکساس امریکہ ؛-
سرینگر سے انسانی حقوق کی تنظیم کے سربراہ محمد احسن اونتو نے فون پر افسوسناک اطلاع دی ہے کہ اشرف صحرائ صاحب دوران حراست وفات پا گے ہیں ۔
اونتو صاحب کا کہنا ہے کہ انہوں نے عدالت میں ایک پیٹیشن ڈال رکھی تھی کہ صحرائ صاحب کی صحت کے پیش نظر انہیں ہسپتال منتقل کیا جاے، مگر عدالت لیت و لعل سے کام لیتی رہی تا وقیکہ کہ پیر کے روز ان کی حالت بگڑنے پر انہیں جموں میڈیکل کالج ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ آج وفات پا گے ۔ یہ ایک عدالتی قتل ہے ۔ کشمیر گلوبل کونسل ، ساوتھ ایشیا ڈیمو کریسی واچ کے بورڈ ڈائریکٹر راجہ مظفر نے کہا کہ عالمی برادری اس واقع کا سختی سے نوٹس لے۔ راجہ مظفر نے کہا کہ انہیں یاسین ملک کے بارے تشویش بڑھ گئ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یاسین ملک سمیت تمام کشمیری قیدیوں کو فوری طور رہا کر کے سرینگر منتقل کیا جاے۔ دہلی کی تہاڑ جیل میں کورونا کے کیس رپورٹ ہوے ہیں ۔
سرینگر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سرینگر اور وادی میں صورتحال کشیدہ ہو گئ ہے۔
تحریک حریت کے چیئرمین اور سید علی گیلانی کے تاحیات معاون محمد اشرف خان عرف سحرائی جموں کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے جہاں وہ گذشتہ سال سے حراست میں تھے۔ وہ 77 سال کے تھے۔
صحرائی صاحب ، جو جولائی 2020 سے کوٹ بلال جیل میں بند تھے ، اس ہفتے کے شروع میں ان کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) جموں میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
راجہ مظفر نے اشرف صحرائ صاحب کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ صحرائ صاحب کی خدمات کو یاد رکھا جاے گا ۔