پکوڑوں کی طرح چنا چاٹ کو بھی افطار کا اہم ترین حصہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔
چاٹ مختلف ترکیبوں سے تیار کی جاتی ہے اور یہاں ون بائٹ پاپڑی چاٹ کی ترکیب شیئر کی جارہی ہے جسے کھانے کے بعد اسے بار بار کھانے کا دل کرے گا۔
اجزا
ڈو بنانے کے لیے
میدہ- 2 کپ
اجوائن-ایک کھانے کا چمچ
نمک- حسبِ ذائقہ
گھی- ایک کھانے کا چمچ
پانی -حسبِ ضرورت
چنا چاٹ کے لیے
ابلے ہوئے چنے- ایک کپ
ابلے ہوئے آلو -ایک کپ
پیاز- آدھا کپ
ٹماٹر- آدھا کپ
چاٹ مصالحہ-ایک چائے کا چمچ
نمک- حسبِ ذائقہ
لیموں کا رس- 2 کھانے کے چمچ
کالی مرچ- ایک چوتھائی چائے کا چمچ
املی کی چٹنی کے لیے
املی کا گودا – ایک کپ
چینی- 2 کھانے کے چمچ
کٹی لا ل مرچ- ایک کھانے کا چمچ
نمک- حسبِ ذائقہ
زیرہ پاؤڈر- آدھا چائے کا چمچ
پودینہ- 3 کھانے کے چمچ
میٹھا دہی
دہی-ایک کپ
چینی – ایک کھانے کا چمچ
اسمبلنگ کے لیے
انا ر دانہ -حسبِ ضرورت
نمکو- حسبِ ضرورت
چنا چاٹ – حسبِ ضرورت
املی کی چٹنی- حسبِ ضرورت
میٹھا دہی- حسبِ ضرورت
ترکیب
ایک باؤل میں میدہ، اجوائن، نمک اور گھی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
اس میں پانی ڈال کر نرم ڈو گوندھ لیں اور 5 سے 10 منٹ سائیڈ پر رکھ دیں۔
پھر ڈو کو 2 برابر حصوں میں کاٹ لیں اور ایک حصے کو بیل لیں۔
اب ایک گول کٹر کی مدد سے ڈو کو گولائی میں کاٹ لیں۔
پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے گولائی میں کٹی ہوئی ڈو کو گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔
ایک باؤل میں چنے، آلو، پیاز، ٹماٹر، چاٹ مصالحہ، نمک، لیموں کا رس اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، چنا چاٹ تیار ہے۔
املی کی چٹنی بنانے کی ترکیب
ایک بلینڈر میں املی کا گودا، چینی، کٹی لال مرچ، نمک، ذیرہ پاؤڈر اور پودینہ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں، چٹنی تیار ہے۔
میٹھا دہی بنانے کی ترکیب
ایک باؤل میں دہی اور چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، دہی تیار ہے۔
اسمبلنگ
بائٹ سائز کی تیار پاپڑی لیں اس میں چنا چاٹ، سبز چٹنی، دہی اور املی چٹنی بھر دیں۔
اب انار دانہ اور نمکو سے گارنش کرکے سرو کریں۔