کرکٹر حسن علی کی اہلیہ نے بیٹی کی تصویر شیئر کردی

کرکٹر حسن علی کی اہلیہ نے بیٹی کی تصویر شیئر کردی


کراچی: 

کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان نے اپنی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔حسن علی نے تقریباً 5 روز قبل سوشل میڈیا پر خوشخبری شیئر کی تھی کہ ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ تاہم انہوں نے اپنی بیٹی کی تصویر اور نام نہیں شیئر کیا تھا۔

گزشتہ روز حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی پہلی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہماری فیملی میں خوش آمدید۔ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام بھی شیئر کیا ’’ہیلینا حسن علی‘‘۔

سوشل میڈیا پر حسن علی کی بیٹی کی تصویر وائرل ہوگئی اور مداحوں کی جانب سے دونوں کو  مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں