لاہور : کرونا وبا کے دوران سب سے زیادہ دن کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑی کا اعزاز پاکستانی کرکٹرز نے اپنے نام کرلیا۔
کرکٹ سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ کرک انفو نے کرونا وبا کے دوران سب سے زیادہ دن کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسد شفیق سب سے زیادہ دن کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے، اسد شفیق نے 75 دنوں پر مشتمل 31 میچز کھیلے جبکہ دوسرا نمبر شاہین آفریدی کا کہنا ہے جنہوں نے 72 دنوں میں 44 میچز میں پرفارم کیا۔
کرک انفو کا کہنا ہے کہ نائب کپتان محمد رضوان اس فہرست میں تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، جنہوں نے 39 میچز 67 دنوں تک کھیلے جبکہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے جوز بٹلر 66 دنوں میں 32 میچز کھیل کر چوتھی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔