کراچی:
پاکستان آی ٹی بیس مارٹ کی نئی چین عکاظ کا آغاز کردیا گیا ہے۔پاکستان اورامریکا کے نوجوانوں نے باہمی اشتراک سے پاکستان آی ٹی بیس مارٹ کی نئی چین عکاظ کا آغاز کردیاہے، منصوبے کے تحت صارفین کو سستی قیمتوں پر ایک چھت تلے ہرقسم کی معیاری مصنوعات کی فراہمی کے لیے ملک بھر میں عکاز مارٹ کی شاخیں قائم کی جائیں گی جبکہ ابتدائی طور پر کراچی کے مختلف علاقوں میں 50مارٹ قائم کردیے گئے ہیں۔
تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عکاظ کے سی ای او سید سعد شاہ نے کہاکہ عوام کو معیاری اور سستی اشیا ایک چھت کے نیچے فراہم کرنا ہماری بنیادی ترجیح ہے۔